بہاولپور : وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے سولر پارک کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 10:59

بہاولپور : وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے سولر پارک کا افتتاح کر دیا

بہاولپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : بہاولپور میں پاکستان کے پہلے سولر پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاح وزیراعظم نواز شریف نھے کیا جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے. قائد اعظم سولر پارک ابتدائی طور پر 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا ، بہاولپور میں قائم قائداعظم سولر پارک سے دسمبر 2016ء تک 1000میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر 100میگاواٹ کے آزمائشی منصوبے نے کام شروع کردیاہے، جسے پنجاب حکومت نے15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاہے۔ چین کے تعاون سے 11ماہ میں بننے والے اس منصوبے میں 500ایکڑ پر 4لاکھ سولر پینل نصب کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کار 300میگاواٹ بجلی دسمبر2015ء تک جبکہ مزید 600میگاواٹ بجلی دسمبر 2016 ء تک نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے.

متعلقہ عنوان :