پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،(کل ) احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش ہونگے

پیر 4 مئی 2015 23:59

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،(کل ) احتساب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،وہ(کل ) منگل کو احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر(کل ) منگل کو احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ذرائعکا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقعے پر سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، اعتزاز احسن اور پیپلز پارٹی کے دوسرے رہنما بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ اس سے پہلے ہونے والے پارٹی اجلاس میں قانونی اموراور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :