وفاقی وزیر احسن اقبال کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون ، پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کیے ، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے ان کے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے تمام تحفظات دور کردیئے ہیں، حکومت اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کرے گی ، احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

پیر 4 مئی 2015 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ٹیلی فون کرکے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کئے ۔ پیر کو وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر اعتماد میں لیا اور اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو 13 مئی کو وزیراعظم ہاؤس میں تمام حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے تمام رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر ان کے تمام تحفظات دور کردیئے ہیں اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس بارے میں حکومت کوئی بھی فیصلہ انہیں اعتماد میں لے کر کرے گی ۔