بلوچستان حکومت کی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کے معاملے پر بریفنگ

وزراء اور اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی

پیر 4 مئی 2015 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کے معاملے پر بریفنگ کے دوران بھی وزراء اور اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی بات چیت میں مصروف رہے اور کئی وزراء اور اراکین اسمبلی دوران بریفنگ واپس چلے گئے حکومت بلوچستان کی جانب سے ریکوڈک کے معاملے پر ریکوڈک کے وکیل احمر بلال صوفی نے بریفنگ کا اہتمام کیا تھا جس میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ‘ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چھٹہ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ‘ ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو ‘ صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی تاہم وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ریکوڈک کے حوالے سے بریفنگ کے دوران عدم دلچسپی نظر آئی اکثر اراکین اسمبلی بات چیت کرتے رہے اور بعض وزراء اور اراکین بریفنگ کے دوران ہی واپس چلے گئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوامی نمائندے صوبہ اور عوام کے حقوق کیلئے کس طرح سنجیدہ ہیں

متعلقہ عنوان :