گستاخانہ خاکوں کی باربار اشاعت اور نمائش عالمی امن کے سازش ہے:تنظیم اتحاد امت

گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے آواز اٹھانے اوراحتجاج کرنے والے دو افراد کو زندہ جلانا افسوس ناک ہے:ضیاء الحق نقشبندی

پیر 4 مئی 2015 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) تنظیم اتحاد امت کے چیئر مین محمدضیاء الحق نقشبندی ،اور ایگزیکٹوبورڈ کے ممبران علامہ محمدنعیم نوری،مفتی قیصرشہزاد نعیمی،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،مفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ،نیشنل مشائخ کونسل کے صدرخواجہ غلام قطب الدین فریدی،کرنل(ر)پیرفضیل احمدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے آواز اٹھانے اوراحتجاج کرنے والے دو افراد کو زندہ جلانا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والے دو نوں افراد نے غازی علم الدین شہیدؒکی مشن کو زندہ کردیاہے۔انہوں نے مزید کہ گستاخانہ خاکوں کی باربار اشاعت اور نمائش عالمی امن کے سازش ہے۔مسلم ممالک کے سربران سطح پر گستاخانہ عمل کورواکنے کیلئے اپنادینی فریضہ ادا کریں ۔مسلم حکمرانوں کے پاس اقتدار اﷲ تعالی کی امانت ہے ۔اس لئے مسلم حکمران عالمی سطح پر ’’قانون تحفظ ناموس رسالت ‘‘اقوام متحد ہ میں موثرآواز اٹھائیں ۔ چیئر مین محمدضیاء الحق نقشبندی نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کی نام پر کسی کی جذبات سے کھیلنے دہشتگردی ہے

متعلقہ عنوان :