یمن سعودی عرب کا مسئلہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں ،حافظ طاہر اشرفی

ارض حرمین الشریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے، دنیا کے امن پسند توہین آمیز خاکوں اور ارض حرمین پر حملے کی دھمکیوں کیخلاف ہیں،پریس کانفرنس

پیر 4 مئی 2015 22:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یمن سعودی عرب کا مسئلہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ارض حرمین الشریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔پوری پاکستانی قوم متفق ہے کہ حکومت پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے جس حد تک جانا پڑے جانا چاہئے۔جو قوتیں یمن سعودی عرب کے مسئلہ پر پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے چاہتی ہیں حکومت ان پر کڑی نظر رکھے مسلم امہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے ۔

ایک طرف ارض حرمین پر حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور دوسری طرف توہین آمیز خاکوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مجروح کیا جارہاہے پوری دنیا کے امن پسند توہین آمیز خاکوں اور ارض حرمین پر حملے کی دھمکیوں کیخلاف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر یمن کے معاملے کو شیعہ سنی مسئلہ بناکر فرقہ وارانہ تشدد کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

توہین آمیز خاکوں کی امریکہ میں نمائش امریکی حکومت کی کی دعوؤں اور منافقانہ پالیسیوں کی واضح دلیل ہے۔امریکہ میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کیخلاف جمعہ 8مئی کو ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے تحت ملک بھر کی 76ہزار سے زائد مساجد میں مذمتی قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام 14مئی کو کل جماعتی تحفظ حرمین کانفرنس اسلام میں ہوگی

متعلقہ عنوان :