سعد رفیق کے بطور وفاقی وزیر فیصلوں کو سپریم کور میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پیر 4 مئی 2015 22:57

سعد رفیق کے بطور وفاقی وزیر فیصلوں کو سپریم کور میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے فیصلے کے بعد انکے ریلوے میں بطور وفاقی وزیر فیصلوں کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد چند وکلا سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور وہ یہ اپیل کریں گے کہ دھاندلی سے منتخب ہونے والے وزیر جس نے اپنے حلف اورعہدہ کی پاسداری نہیں کی انکے کیے گئے بطور وزیر فیصلوں کی قانونی حیثیت کیا ہو گی،ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے خلاف آئین کی خلاف ورزی اور حلف کی پاسداری نہ کرنے پر تاحیات ممبر اسمبلی بننے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست بھی بہت جلد دائر کی جائیگی تاکہ آئیندہ کوئی بھی دھاندلی کے بل بوتے وفاقی وزیر یا ممبر اسمبلی کے عہدہ کا خواب بھی نہ دیکھے