حکومتی عدم توجہ معیشت کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ۔ شمشاد خان غوری

وفاقی اور صوبائی حکومتیں طرزعمل میں مثبت تبدیلی پیدا کریں ۔ وائس چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ

پیر 4 مئی 2015 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ کراچی کے عوام کے مسائل آبادی کے تناسب کی طرح بتدریج بڑھتے چلے جارہے ہیں جس پر قابو پانا شائد موجود حکومت کے بس سے باہر دیکھائی دیتا ہے جس کی بڑی وجہ حکومتی عدم توجہ اور غیر سنجیدگی تصور کی جاتی ہے جس کے سبب آج کراچی کی معیشت تباہی کی دہانے پر کھڑی ہے اور ہر روز نئے بحران جنم لے رہے ہیں ۔

چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی کے پیش نظر عوام کو شدید مشکلات و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے چھوٹا مسئلہ بڑے بحران کی شکل اختیار کرچکاہے جس کی وجہ سے شہر خوشحالی کی بجائے پستی کی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے جس کا قبل از وقت جامع حل تلاش کرنا حکومت کی اولین ذمہ دار ی ہے ۔

(جاری ہے)

شمشاد خان غوری نے کہاکہ موجود حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کرے کہ جس سے جلدازجلد عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالا جاسکے اور عوام کی قائم عدم تحفظ کی فضا کا خاتمہ کیا جاسکے ۔شمشاد خان غوری نے مزید کہاکہ کراچی میں حالات میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے طرزعمل میں مثبت تبدیلیاں پیدا کریں تاکہ کراچی کے مہاجر عوام کا احساس محرومی ختم کیا جاسکے اور انھیں مستقل سکون میسرآسکے ۔

متعلقہ عنوان :