آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی،سیکورٹی خدشات ہیں سیکوٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،سندھ کا وفاق اورپنجاب کو خط

پیر 4 مئی 2015 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سندھ حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے ( منگل ) راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش ہو نا ہے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرادری کو سیکورٹی خدشات ہیں اس لئے ان کی عدالت میں پیشی کے دوران سیکوٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔یہ خط محکمہ داخلہ نے و فاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو ارسال کیا ہے ۔