پشاورسنٹرل جیل میں 850قیدیوں کی گنجائش کے باوجود 2097قیدی موجود

پیر 4 مئی 2015 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پشاورسنٹرل جیل میں 850قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجودہ قیدیوں کی تعدادگنجائش سے زیادہ 2097قیدی موجودہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے حکم کے باوجودپشاورسنٹرل جیل میں 2دنوں سے غائب ہے ،ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیاتھاکہ جیل کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیں جبکہ جیل میں ہردوگھنٹے کے بعدلوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں 5قیدی بے ہوش ہوگئے ہیں ،پشاورسنٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش 850ہیں جبکہ موجودہ حالت میں جیل2097قیدی رکھے گئے ہیں جوگنجائش سے کئی زیادہ ہیں

متعلقہ عنوان :