پاکستان ریلوے نے جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی تیر رفتار گرین لائن ٹرین کی بکنگ کا آغاز کردیا

پیر 4 مئی 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان ریلوے نے جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی تیر رفتار گرین لائن ٹرین کی بکنگ کا آغاز کردیاگیا ہے۔اس ضمن میں ڈی سی او کراچی ناصر نذیر بتایاکہ گرین لائن ٹرین کراچی سے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلے گی اور 24گھنٹے میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گرین لائن ٹرین ایئرکنڈیشن بزنس کلاس ہوگی، جس کا راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ ساڑھے پانچ ہزار اور لاہور سے پانچ ہزار ہو گا۔

گرین لائن ایکسپریس میں مسافروں کو کھانا، ناشتہ اور چائے ،وائی فائی اور اخبار کی سہولت بھی پیکج میں شامل ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرین کراچی سے رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو کر دوسرے دن رات پونے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔اسی طرح اسلام آباد سے سوا 3 بجے سہ پہر روانہ ہو کر دوسرے دن ڈھائی بجے کراچی پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :