حیدرآباد چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ کی زیر صدارت اجلاس

تھرڈانڈسٹریل کارنیوال 2015میں کمپنیوں کی شراکت کا جائزہ لیا گیا

پیر 4 مئی 2015 22:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)حیدرآباد چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ کی زیر صدارت اجلاس میں تھرڈانڈسٹریل کارنیوال 2015میں کمپنیوں کی شراکت کا جائزہ لیا گیا ، گوہراﷲ نے تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین تراب علی خوجہ ، اسٹال بکنگ کمیٹی کے چیئر مین ضیا ء الدین کو ہدایت کی کہ کمپنیوں کی شراکت پر بھرپور توجہ دی جائے، ایونٹ مینیجر سید کاشف نے بتایا کہ تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال میں مصنوعات متعارف کرانے کے ساتھ عوام کو خریداری اور تفریح بھی مہیا کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ’’ جیتو جی جان سے ‘‘ پروگرام میں بمپر پرائز قرعہ اندازی 1000 CCکار ، واشنگ مشین ، ریفریجیریٹر ، گولڈ سیٹ ، مائیکرو ویوز اوون ، موبائل ، ڈنر سیٹ اور عمرے کے ٹکٹ دیئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں کمپنیوں کی طرف سے انعامی اسکیم کے اجراء کی کوشش کی جا رہی ہے ، تشہیر کے لئے لیف لیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، شہر کی مین شاہراہوں پر ہو رڈنگز نصب کر دیئے گئے ہیں، اجلاس میں سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ ، سابق صدر شفیق احمد قریشی ، سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذو الفقار احمد یو سفانی ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین سمیت عبد الکریم گھانگھرا ، محمدشاہد ، عدیل صدیقی ، سلیم عمر ، فاروق میمن ، شاکر میمن ، محمود علی راجپو ت اور فرقان موجود تھے ۔