الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر سعد رفیق اب جھوٹ نہ بولیں، جعلی مینڈیٹ کے چہرے سے نقاب ہٹنا شروع ہو گئے

تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار

پیر 4 مئی 2015 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر سعد رفیق اب جھوٹ نہ بولیں، جعلی مینڈیٹ کے چہرے سے نقاب ہٹنا شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ کس طرح ایک شخص نے چھ چھ مرتبہ ووٹ کاسٹ کیا۔خواجہ سعد رفیق دوبرس تک جھوٹ کی بنیاد پر ایوان میں رہے،اب الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پروہ جھوٹ نہ بولیں۔ انہوں نے کہا کہجعلی مینڈیٹ کے چہرے سے نقاب ہٹنا شروع ہو گئے۔