(ن) لیگی کارکنوں کا سعد رفیق اورمیاں نصیر کی کامیابی کالعدم قراردیئے جانے کے الیکشن ٹر یبونل کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج

کئی سڑکیں بند ‘پو لیس او ر کارکنوں کا ایک دوسرے پر پتھراؤ، 3پو لیس اہلکار زخمی

پیر 4 مئی 2015 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا خواجہ سعد رفیق اورمیاں نصیر احمد کیخلاف الیکشن ٹر یبونل کے فیصلے پر انکے انتخابی حلقے میں شدید احتجاج ‘کئی سڑکوں کو بند کر دیا جبکہ پو لیس او ر کارکنوں کا ایک دوسرے پر پتھراؤ سے 3پو لیس اہلکار زخمی ‘کارکنان وزیر اعظم نوازشر یف اور (ن) لیگی راہنماؤں کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوموار کے روز وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے میاں نصیر احمد کے خلاف الیکشن ٹر یبونل پر (ن) لیگی کارکنوں نے سخت اظہار ناراضگی کیا اور اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے والٹن روڈ بھٹہ چوک ‘ ایئر پورٹ اور غازی روڈ کو بند کر دیا جس سے ٹر یفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی اور جب پو لیس نے مظاہر ین کو روکنے کی کوشش کیں توا س پر پو لیس اور کارکنوں کے در میان ہاتھا پا ئی شروع ہو گئی اور معاملہ ایک دوسرے پر پتھراؤ اور پو لیس کے لاٹھی چارج تک جا پہنچا او ر اسی دوران کارکنوں کے پتھراؤ سے 3 پو لیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ مظاہر ین نے کافی دیر تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور وزیر اعظم نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘خواجہ سعد رفیق کے حق میں تحر یک انصاف کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔