جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو آئین وقانون کی بالادستی کو ہرحال میں یقینی بناناہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لیجانا ہے تو دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،کراچی کا امن تباہ کرنیوالے ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے

پیر 4 مئی 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو آئین وقانون کی بالادستی کو ہرحال میں یقینی بناناہوگا،پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لیجانا ہے تو دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو جدوجہد کرنا ہوگی،اہلسنت کے حقوق کے حصول اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کاوشیں کرتے رہینگے،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں عوامی رابطہ مہم تیز کردیں ،کراچی کا امن تباہ کرنیوالے ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی نئی نسل کو آگے لایا جاسکتا ہے ،نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے حکومت تعلیم یکساں فراہم کرئے،انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نقل کا رجحان تشویشناک ہے،نقل کا عمل نئی نسل کو پیچھے کرنے کے مترادف ہے طلبہ وطالبات نقل سے گریز کریں ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے جرائم اور دہشتگرد ی کا خاتمہ لازمی ہے،پاک فوج اور رینجرز کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں،پوری قوم ملک سے لاقانونیت اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :