قانونی اور انتخابی دونوں میدانوں میں مقابلہ کریں گے ٗوزیر اطلاعات پرویزرشید

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی ٗ وزیر اطلاعات کا انٹرویو

پیر 4 مئی 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی،قانونی اور انتخابی دونوں میدانوں میں مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پرویزرشید نے کہا کہ این اے 125 پرالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں تاہم تحفظات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثر درست نہیں، وکٹ ابھی تک اپنی جگہ پر موجود ہے، الیکشن ٹریبونل نے کھلاڑی کو دوبارہ کھیلنے کی بھی اجازت دی ہے، صورتحال میں پْراعتماد اور دوبارہ کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں۔