عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا ٗفیصلہ ہمارے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہے ٗ اپیل کریں گے ٗخواجہ آصف

حلقے میں ری الیکشن ہوا تو سعد رفیق ہی کامیاب ہونگے ٗ الطاف حسین نے دلی میں اپنے مہاجر ہونے پر معافی مانگی، ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی معاملات پر آراء پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ٗتاہم سلامتی اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کو روکا جانا چاہیے ٗحکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں ٗوزیر دفاع کا انٹرویو

پیر 4 مئی 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا ٗفیصلہ ہمارے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہے ٗ اپیل کریں گے،حلقے میں ری الیکشن ہوا تو سعد رفیق ہی کامیاب ہونگے ٗ الطاف حسین نے دلی میں اپنے مہاجر ہونے پر معافی مانگی، ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی معاملات پر آراء پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ٗتاہم سلامتی اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کو روکا جانا چاہیے ٗحکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں ایک انٹرویومیں وزیر دفاع نے کہاکہ حلقے میں ری الیکشن ہوا تو سعد رفیق ہی کامیاب ہونگے، جوڈیشل کمیشن کے تھیلے کھولنے کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، متنازعہ تقریر سے متعلق وزیر دفاع نے کہاکہ الطاف حسین نے دلی میں اپنے مہاجر ہونے پر معافی مانگی، ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی معاملات پر آراء پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مگر سلامتی اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کو روکا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن پر خواجہ آصف نے کہاکہ کراچی کو یرغمال بنانے والے کرمنلز ہیں، ن لیگ نے کراچی امن کیلئے سیاسی مفادات بھی قربان کیے، حکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں، فوج کی خدمات ملک کے لیے اہم ہیں، میری فوج کے بارے میں تقریر کا ایک پس منظر تھا، جنرل مشرف نے فوج کی حرمت کو پامال کیا، مشرف دور میں قومی مفادات کیخلاف فیصلے ہوئے، جب کہ موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

این اے حلقہ125سے متعلق خواجہ نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا، فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، تاہم یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہے۔کپتان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر نہ امپائر آیا نہ انگلی اٹھی، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ملکی فیصلوں پر سول اور فوجی قیادت میں مکمل اتفاق ہے