کرپشن پیچیدہ اورگھمبیرمسئلہ بن چکا ہے اس کاحل ممکن ہے،ایوان اس سلسلے میں اہم کردار اداکرسکتاہے،چودھر ی نثار

پارٹی اورذاتی مفادات سے بالاترہوکرکام کرناہوگا،معاملہ کمیٹی کی حد تک نہیں ہوناچاہیے،مجموعی طورپرہمارے قول وفعل میں تضادہے،سینیٹ سے بہترفورم کوئی نہیں،فاقی وزیرداخلہ کا سینیٹ اظہار خیال

پیر 4 مئی 2015 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن پیچیدہ اورگھمبیرمسئلہ بن چکا ہے لیکن اس کاحل ممکن ہے،ایوان اس سلسلے میں اہم کردار اداکرسکتاہے،پارٹی اورذاتی مفادات سے بالاترہوکرکام کرناہوگا،معاملہ کمیٹی کی حد تک نہیں ہوناچاہیے،مجموعی طورپرہمارے قول وفعل میں تضادہے،سینیٹ سے بہترفورم کوئی نہیں۔

پیر کووفاقی وزیرداخلہ نے سینیٹ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ادارہ جاتی شکل اختیار کر چکی ہے، حلال اور حرام کے درمیان تمیز ختم ہو چکی ہے، یہ پیچیدہ اور گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے لیکن اس کا حل ممکن ہے اور یہ ایوان اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ہم سب مل کر اس معاملہ کا حل نکال سکتے ہیں، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ہم اس سلسلے میں پارٹی اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کام کر سکتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم کرپشن کے مسئلے کا آؤٹ آف دی باکس حل نکالیں، یہ ہماری پاکستان سے وفاداری کا ثبوت ہو گا، یہ معاملہ صرف کمیٹی کی حد تک نہیں ہونا چاہیے، مجموعی طور پر ہمارے قول و فعل میں تضاد ہے، سینیٹ سے بہتر فورم کوئی نہیں ہے، چیئرمین سینیٹ سے بہتر کوئی شخص نہیں جو اس معاملے پر پیش رفت کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیٹی سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہر رکن نے کرپشن کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، سینیٹ کی قانون و انصاف کی کمیٹی میں کوئی بھی رکن جا کر اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :