قومی لائحہ عمل کی اونر شپ ایوان میں سب جماعتوں کی ہے ،مدارس سمیت بعض معاملات پراختلاف تھے،چودھری نثار
دہشتگردوں سے مذاکرات کئے تو پتہ لگا دوسرافریق منافقت کررہاہے ،آٹھ جون کو سیاسی وعسکری قیادت نے فوجی آپریشن کامتفقہ فیصلہ کیا ،تین ماہ کے اندر دہشتگردی کیخلاف پاک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، بہت سے دہشتگرد ہلاک بہت سے فرار ہوگئے،ستمبر کے بعد دہشتگرد دباؤ میں آگئے خود کو زندہ رکھنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور پردھماکہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ کاسینیٹ میں اظہارخیال
پیر 4 مئی 2015 22:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ قومی لائحہ عمل کی اونر شپ ایوان میں سب جماعتوں کی ہے مدارس سمیت بعض معاملات پراختلاف تھے، دہشتگردوں سے مذاکرات کئے تو پتہ لگاکہ دوسرافریق منافقت کررہاہے آٹھ جون کو سیاسی وعسکری قیادت نے فوجی آپریشن کامتفقہ فیصلہ کیا تین ماہ کے اندر دہشتگردی کیخلاف پاک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، بہت سے دہشتگرد ہلاک بہت سے فرار ہوگئے،ستمبر کے بعد دہشتگرد دباؤ میں آگئے خود کو زندہ رکھنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور پردھماکہ کیا۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہاکہ پورے پاکستان کے طول وعرض میں دھماکے ہوئے 2009 اور2010ء پاکستان میں دہشتگردی کے لحاظ سے خطرناک سال تھا نائن الیون کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی جب مسلم لیگ ن کی حکومت اقتدار میں آئی تو روزانہ پانچ سے چھ دھماکے ہوتے تھے حکومت نے آٹھ ماہ تک مذاکرات کے ذریعے مسئلے کاحل تلاش کرنے کی کوشش کی کیونکہ قوم بات چیت کے ذریعے دہشتگردوں کیساتھ مسئلہ حل کرناچاہتی تھی لیکن احساس ہوگیا کہ دوسری طرف سے دہشتگرد متضاد پالیسی کاشکار ہیں ایک طرف بات چیت جاری تھی اور دوسری طرف سے حملے جاری تھے اس کی حد اس وقت ہوئی جب دہشتگردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا اور اس کے شواہد ملے کہ دہشتگرد وں نے ایسی تنظیموں کانام لیکر حملے کئے جن کاوجود بھی نہیں اس حملے کے بعد موجودہ حکومت اور ملٹری قیادت نے فیصلہ کیا کہ اس دویقینی فضا کو ختم کیاجائے اس حوالے سے بہت سارے اجلاس ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
سینیٹ انتخابات، پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.