نیپال زلزلے کے بعد سے 60 کے قریب یورپی باشندے لاپتہ ہیں: یورپی یونین

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 22:05

برسلز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) یورپی یونین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیپال زلزلے کے بعد سے نیپال میں موجود 60 کے قریب یورپی باشندے لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے نیپال میں آنے والے زلزلے کے بعد نیپال میں موجود 60 کے قریب یورپی باشندے لاپتہ ہیں۔ یاد رہے کہ یورپی حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتے 1 ہزار یورپی باشندوں کے لاپتہ ہونے کا بتایا گیا تھا۔