تعلیمی لحاظ سے دیر اپر اور دیر لوئیر ہمیشہ سے پسماندہ رہا ہے ، ہر دور میں اس کو نظر انداز کیا گیا ہے ، اب دیر کی پسماندگی دور کرنے کے لیے نئے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے اور پہلے سے قائم تعلیمی اداروں کو آپ گریڈکیا جائے گا

سینئرصوبائی وزیربلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کا اجلاس سے خطاب

پیر 4 مئی 2015 22:03

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) سینئرصوبائی وزیربلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کے صدارت میں اجلاس ہوا ۔ اجلا س میں وزیر خزانہ مظفر سید ، سیکرٹری خزانہ سید بخار شاہ ، ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن قیصر عالم ، ڈایئر یکٹر ایجوکیشن رفیق خٹک ،ای ڈی ایز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں دیر لوئیر ، دیر اپر میں سکولز کے کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دیر اپر اور دیر لوئیر کے سکولز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ سکولز کی آپ گریڈیشن کی جائے گی ۔ نئے اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا اور معیار پر پورا اترنے والے پرائمری سکولز کو مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہو ا کہ اساتذہ کے مسائل حل کر نے کے لیے بجٹ سے پہلے ان کے نمائندوں سے مل کر مسائل سنے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ خان نے کہا ہے تعلیمی لحاظ سے دیر اپر اور دیر لوئیر ہمیشہ سے پسماندہ رہا ہے اور ہر دور میں اس کو نظر انداز کیا گیا ہے لیکن اب دیر کی پسماندگی دور کرنے کے لیے نئے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے اور پہلے سے قائم تعلیمی اداروں کو آپ گریڈکیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دیر کے تمام تعلیمی اداروں کی تفصیلات طلب کرکے ان کے ضروریات کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں تعلیم کو عام نہیں کیا جاتاملک سے جہالت کے اندھیرے ختم نہیں ہوسکتے۔قرآن وحدیث میں بھی تعلیم کی اہمیت پرزور دیاگیا ہے۔حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے کُل بجٹ کازیادہ سے زیادہ حصہ مختص کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :