ڈیرہ بگٹی سے بے گھر افراد بارے حکومت کو فیصلہ کر نا ہے ، اب تک ہما رے قبا ئل کے افراد کا آبا ئی علا قوں میں نہ آنے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر بھی عا ئد ہو تی ہے ،شاہ زین بگٹی سے برا ہ راست ملا ضرور ہوں مگر فاتحہ خوانی کے سواء کوئی بات نہیں ہوئی، ڈیرہ بگٹی سے قبضہ کر نے والوں کو نکا لے بغیر حا لا ت کی بہتری ممکن نہ ہو گی

میر علی بگٹی کی شازین بگٹی سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت

پیر 4 مئی 2015 22:00

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے بے گھر ہو نے والوں با رے حکومت کو فیصلہ کر نا ہے کہ وہ مزید بھی تسلیاں دیتی ہے یاپھر عملی اقدامات کئے جاتے ہیں، اب تک ہما رے قبا ئل کے افراد کا آبا ئی علا قوں میں نہ آنے ی ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر بھی عا ئد ہو تی ہے ۔

شاہ زین بگٹی سے برا ہ راست ملا ضرور ہوں مگر فاتحہ خوانی کے سواء کوئی بات نہیں ہوئی ڈیرہ بگٹی سے قبضہ کر نے والوں کو نکا لے بغیر حا لا ت کی بہتری ممکن نہ ہو گی ۔پیر کے روز بگٹی ہاؤس میں نواب زادہ شازین بگٹی سے ان کے والد نواب زادہ طلال اکبر بگٹی مرحوم کے انتقال پر فاتحہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر عالی بگٹی نے کہاکہ میں فاتحہ خوانی کیلئے بگٹی ہاوس آیاتھا شازین بگٹی اور میرے درمیان مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا ہے اور خاص طورپر وہ بگٹی جو نقل مکانی کرکے جا چکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف صوبوں میں اور علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں اس سمیت دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کوچاہئے کہ وہ ڈیرہ بگٹی جا کر حالات کا خود جائزہ لے اور خود دیکھیں کہ وہاں پر وہاں کے عوام کے ساتھ اتنا ظلم ہورہاہے جب تک وہاں پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں نکا لا جاتا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ حق داروں کو ان کا حق دیا جائے لوگوں کو انصاف دیا جائے صرف یہ کہنا کہ وہاں پر حالات ٹھیک ہے اور اخبارات میں بیان جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ وعدے بہت سے حکمرانوں نے کئے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں ترقیاتی کام کرنے کی بجائے صرف دو مخصوص لوگوں کو نوازتے ہوئے کرپشن جاری ہے جس سے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کو ئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواب زادہ شازین بگٹی نے کہا کہ وزیر اعظم میان نواز شریف نے بھی وعدہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرنے والوں کو دوبارہ واپس لایا جائے گاامید ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا حالات آہستہ آہستہ بہتر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف میرے والد نواب زادہ طلال اکبر بگٹی مرحوم کی انتقال پر تعزیت کیلئے بگٹی ہاو س آئینگے تو ان سے بگٹی قبائل کی واپسی اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج میر عالی بگٹی میرے درمیان ملاقات میں بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بگٹی قوم کے مسائل کو مل جل کر حل کریں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرور ت ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جس طرح میرے والد نے فوتگی سے ایک دن پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے مہاجرین آباد کرنے کیلئے وزیراعظم دو ٹوک بات کریں گے اس طرح اپنے والد کی مشن کو جاری رکھنے کیلئے آج بروز منگل وزیراعظم میاں نواز شریف کے گھر آنے پر اس کے سامنے ڈیرہ بگٹی کے مہاجرین کے مسائل رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :