بائکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2014-15 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

پیر 4 مئی 2015 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) بائکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے 31 مارچ 2015 کو ختم ہونیوالی مالی سال 2014-15 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے 19.509 ارب روپے کی مصنوعات فروخت کی ہیں اور 2.154 ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا ہے۔اس کے نتیجے میں بائکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے 31 مارچ 2015 کو ختم ہونیوالی تیسری سہ ماہی کیلئے 41 کروڑ 40 لاکھ روپے کے بعد از ٹیکس خالص منافع کا اعلان کیا ہے۔

اس سہ ماہی میں فی شیئر آمدنی (EPS ) 0.42 روپے رہی۔ان شاندار نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے بائکو کی گروپ ترجمان عاتکہ لطیف نے کہا ’’ ادارے کی طویل المیعاد تزویراتی منصوبہ بندی سے متعلق ہم اس سنگ میل کے حصول پر خوش ہیں۔ یہ نتائج اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ بائکو نے کامیابی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘ ترقی میں اضافے کے حوالے سے پیٹرولیم کی ریفائنگ کی پیداوار میں گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہارت میں بہتری آئی۔

خام تیل اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں تقریبا پچاس فیصد کی کمی کے باوجود سیلز ویلیو 64.3 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے ۔ پیٹرولیم مارکیٹنگ بزنس نے گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 1.9 ملین بیرل کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں 3.4 ملین بیرل کی مصنوعات فروخت کی ہیں۔ بائکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے پیٹرولیم مارکیٹنگ بزنس نے اپنے آپریشنز میں توسیع جاری رکھی ہوئی ہے اور فی الوقت پاکستان کے تمام صوبوں میں اسکے ریٹیل آؤٹ لٹس کی تعداد 250 سے تجاوز کرچکی ہے۔

بائکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) پاکستان کی پہلی اور واحد سہولت ہے۔ یہ کمپنی کے 35 ہزار بیرل یومیہ ریفائنری کی سہولت مہیا کرتی ہے جبکہ گروپ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 55 ہزار بیرل یومیہ ریفائنگ کی گنجائش ہے۔ اب تک 40 جہازوں سے کوئی وقت ضائع کئے بغیر تقریبا 2 ملین ٹن خام تیل وصول کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :