پاکستان کا صحافیوں کے لیے تیسرا خطرناک ملک بن جانا باعث تشویش ہے،ایڈووکیٹ محمد اسلم غوری

پاکستان میں صحافی برادری زیر عتاب ہے ،اداروں کے مالکان بھی صحافیوں کو اجرت دینے ،خبروں کی رپورٹنگ میں ناانصافی کر رہے ہیں

پیر 4 مئی 2015 21:56

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان کا صحافیوں کے لیے تیسرا خطرناک ملک بن جانا باعث تشویش ہے پاکستان میں صحافی برادری زیر عتاب ہے اداروں کے مالکان بھی انپے صحافیوں کو اجرت دینے اور خبروں کی رپورٹنگ میں ناانصافی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد اسلم غوری نے صحافیوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو آزادی تو ملی ہے لیکن صحافی ابھی تک آزاد نہیں وڈیرا شاہی جاگیردار طبقہ اور جرائم پیشہ عناصر نے صحافیوں کو مظلوموں کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں اغوا ، قتل اوراملاک کو نقصان دینا معمول بنا دیا ہے جعیت علماء اسلام صحافیوں کے حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتی ہے اس دن ہم مظلوم صحافیوں کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو کسی میدان میں بھی اکیلا محسوس نہیں کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا قلم اور گردن کسی کے سامنے نہیں جھک سکتا نہ انہیں جھکانے کی کوشش کرنے والے کامیاب ہونگیں حکومت ایسے عناصر کی مذموم سازشوں کے خلاف ایکشن لے جن صحافیوں پر جھوٹے مقدمے درج ہیں انہیں ختم کیا جائے صحافیوں کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کا جانی مالی تحفظ یقینی بنا کر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :