کوئٹہ میں بگٹی قبائل کے معتبرین و عمائدین کا جرگہ،مہاجرین کودرپیش مسائل و دیگر امور پرتبادلہ خیال

پیر 4 مئی 2015 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کوئٹہ میں نواب عالی بگٹی کی رہائش گاہ سریاب روڈ پر بگٹی قبائل کے عمائدین اور معززین کا جرگہ ہورہا ہے جس میں بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے عمائدین شریک ہیں۔

(جاری ہے)

نواب عالی بگٹی کی رہائش گاہ پر جاری جرگہ کی صدارت نواب عالی بگٹی کررہے ہیں۔ بگٹی قبائلی جرگہ میں 200 سے زائد بگٹی قبائل کے معتبرین و عمائدین شریک ہیں۔ جرگہ میں بگٹی مہاجرین انہیں درپیش مسائل اور بگٹی قبائل سے متعلق مختلف دیگر امور پر بات چیت کی جارہی ہے۔