سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے میرپور بھٹو میں مختلف وفود کی ملاقاتیں

ذوالفقار مرزا نے جو اہم انکشافات کیے ان کی تحقیقات کرانے کی بجائے گرفتاری کے احکامات جاری کرنا قابل مذمت ہیں ، سردار ممتاز علی خان بھٹو

پیر 4 مئی 2015 21:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو اہم انکشافات کیے ہیں ان کی تحقیقات کرانے کے بجائے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنا نہ صرف قابل مذمت ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام سندھ حکومت سے بیزار ہوچکی، جانے کی دن گن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔دوسری جانب قومپرست رہنما عبدالواحید آریسر کی وفات پر گھرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔