صوبائی دارالحکومت میں عالمی معیار کا نالج پارک بنایا جا رہاہے،منصوبہ تعلیمی شعبہ میں انقلاب برپا کرے گا،شہبازشریف

تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں‘وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب

پیر 4 مئی 2015 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت میں عالمی معیار کا نالج پارک بنایا جا رہاہے،لاہور میں قائم ہونے والا نالج پارک جنوبی ایشیاء کے خطے میں پہلا عالمی معیار کا تعلیمی مرکز ہوگا- نالج پارک میں بننے والے تعلیمی ادارو ں میں پاکستان اور دوسرے ممالک کے طلبا بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں نالج پارک کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے -غیرملکی کنسلٹنٹ نے لاہور نالج پارک کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نالج پارک جنوبی ایشیاء کی تعلیمی معیشت میں انقلاب ثابت ہوگا-نالج پارک میں اساتذہ ،ملکی و غیر ملکی طلبا کے لئے رہائش گائیں ،شاپنگ مال ، تفریحی مراکز اور دیگر سہولتیں دستیاب ہوں گی -انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا - انہوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ سے دہشت گردی ، انتہاء پسندی، غربت، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے-پنجاب حکومت نے تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں-صوبائی دارالحکومت میں نالج پارک کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے-صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، متعلقہ سیکرٹریز اور ماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :