ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیں، ،ڈپٹی کمشنر شیرانی

شعبہ صحت پر بھر پور توجہ اور فعالیت اولین ترجیحات میں شامل ہے، محمد عظیم کاکڑ

پیر 4 مئی 2015 21:47

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) شعبہ طب ایک ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیں شعبہ صحت پر بھر پور توجہ اور فعالیت اولین ترجیحات میں شامل ہے محکمہ صحت ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی خسرے سے بچاوٗ مہم میں محکمہ صحت شیرانی کی بہتر کارکردگی اور پہلی پوزیشن کا حصول خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے محکمہ صحت شیرانی کی جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیء پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شیخ جہانزیب خان مندوخیل نے بریفنگ دی تقریب سے چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی محمد سلطان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عارف شاہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کاکڑڈاکٹر خیر محمد شیرانی پی پی ایچ آئی کے ایگزیکٹو مانیٹرنگ افیسر سید امان شاہ عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر فاروق کبزئی ڈاکٹر حنان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت شیرانی کی کاوشوں سے حالیہ خسرے سے بچاوٗ مہم انتہائی کامیابی سے مکمل ہوا اور مہم میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جو خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے محکمے میں ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حوالے سے پی پی ایچ آئی کا ایک اہم کردار ہے اس لئے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت دونوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ضروری ہے ہم آہنگی کے بغیر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا محکمہ صحت شیرانی کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے ہسپتالوں بی ایچ یوز اور ڈسپنسریز کے اچانک دورے کئے جائینگے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اس موقع پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔