ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اقتصادی راہداری روٹ کے متعلق لا علمی کے اظہار کرکے ناکام بے بس وزیر اعلیٰ کے واضح ثبوت پیش کیا ، جمعیت ( س )

پیر 4 مئی 2015 21:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) جمعیت ( س ) کے مرکزی رہنماوں اور صوبائی ترجمان مولانا محمدشیفق دولت زئی نے ایک اخباری بیان میں میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اقتصادی راہداری روٹ گوادر تا کاشغر تک تعین شدہ روٹ کے متعلق لا علمی کے اظہار کرکے اپنے ناکام بے بس وزیر اعلیٰ کے واضح ثبوت پیش کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت نے اسی بارے میں کوئی سابقہ نہیں کیا جبکہ یہ بیان انتہائی تعجب خیز ہیں جبکہ اس اہم حساس مسئلہ پر تمام بلوچستانی عوام بشمول سیاسی وفد ہی جماعت انجمن تاجران ٹرانسپورٹ برادری سراپا احتجاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتا ل ہوگی مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان جیسے اہم شخصیت اس اہم مسئلہ سے لا علم ہیں جبکہ خیبر پختونخواء اور بلوچستان کے عوام نے مشترکہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ پر اگر گوادر سے کاشغر تک قلات کوئٹہ ژوب،ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل کیا توتاریخی اجتماع شروع کی جائیگی ۔ جن کے باعث چین پاکستان دوستی متاثر ہوگی جنکی ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :