نواب محمدعالی بگٹی کا کوئٹہ پہنچنے پر ائیر پورٹ پربگٹی قبائل کے قبائلی عمائدین نے استقبال کیا

تمام ترقیاتی فنڈ اور گیس کمپنیوں سے مراعات غریب عوام کے فلا ح و بہود کے بجائے مذکورہ ٹولیوں کی جیبوں میں جارہے ہیں،بیان

پیر 4 مئی 2015 21:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) جمہوری وطن پارٹی عالی کے سربراہ اور تمندار بگٹی ،نواب محمد میر عالی بگٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج نواب محمد میر عالی بگٹی کی کوئٹہ آمد کے موقع پرایئرپورٹ میں بگٹی قبائلی عمائدین اور نو جوانوں کی کثیر تعداد نے شاندار استقبال کیا ترجمان نے کہا کہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی سے آئے ہوئے بگٹی قبائل کے معتبرین سے بلوچی حال احوال کیا اور ملاقات کی ترجمان کے مطابق بگٹی قبائل کے میر و معتبرین پر مشتمل نمائندہ کونسل کے سینکڑوں عمائیدین نے ملاقات میں انہوں نے نواب صاحب کو ڈیرہ بگٹی کے حالات اور قبائل کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا بگٹی قبائلی معتبرین نے نواب محمد میر عالی بگٹی کوڈیرہ بگٹی آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آپ کی غیر موجودگی سے چندموقع پرست افرادنے بگٹی قبائل اور علائقہ کو اپنا موروثی جاگیر بنارکھا ہے گذشتہ پانچ سالوں سے تمام ترقیاتی فنڈ اور گیس کمپنیوں سے مراعات غریب عوام کے فلا ح و بہود کے بجائے مذکورہ ٹولا کے جیبوں میں جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بگٹی قبائل پریشانی کی عالم میں ہیں کیونکہ علائقہ میں کوئی ان کا پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ ویسے تو تمام بلوچستان کے حالات اچھے اور روشن نظر نہیں آتے پھر بھی دیگر علاقوں میں تھوڑا بہت زندگی کا پہیہ رواں دواں ہے مگر بدقسمتی سے ڈیرہ بگٹی میں غریبوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے آپ ہمارے قبائلی سربراہ ہیں خدا رہ ہماری سرپرستی اور رہنمائی کریں بگٹی قبائل آپ کے ساتھ ہیں حقوق کی جدوجہدمیں ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت بگٹی قبائل نواب محمد میر عالی بگٹی کے علاوہ کسی اور کو اپنے نمائندہ یا لیڈر تسلیم نہیں کرتے نواب محمد بگٹی نے قبائلی میر معتبرین سے کہا کے میں آپ کے تمام مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہوں اور مجھے علم ہے کہ بلوچ عوام بلخصوص بگٹی قبائل مسائل اور مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہا یہ مسائل قدرتی نہیں بلکہ سابقہ حکمرانوں کی پیداکردہ ہیں انہوں نے کہا میں جہاں بھی ہوں بلوچ عوام اور بلوچستان کے مسائل نظر سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آپ اپنے صفحوں میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں کامیابی آپ کی ہوگی آپ کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آوا ز بلند کروں گاترجمان کے مطابق بعد میں نواب محمدمیر عالی بگٹی قبائلی عمائدین کے ہمراہ بگٹی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے میر شاہ زین بگٹی سے ان کے والد مرحوم نواب زادہ طلال بگٹی کی وفات پر تعزیت و فاتح خوانی کی ا س موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ میں بگٹی ہاؤس تعزیت کے لیے آیا ہوں اور میر شاہ زین بگٹی سے صرف تعزیت کی ملاقات میں ان سے بگٹی قبائل یا بلوچستان کے موجودہ حالات سمیت کسی اور امور پر تبادلہ خیال نہیں ہوا کیونکہ ہمارے بلوچی رسم ورواج میں تعزیت کے دوران کوئی سیاسی یا قبائلی امور پر بات چیت نہیں ہوسکتی نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ اس وقت ڈیرہ بگٹی صحیح نہیں ہیں کیونکہ لوگوں کو حقوق نہیں دیئے جارہے ہیں علائقہ میں جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ان سے فوراً علائقہ کی قبضہ خالی کرایا جائے اور حق دار وں کو حقوق دیئے جائیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔