وادی کوئٹہ میں زلزلے کا جھٹکا،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 4 مئی 2015 21:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وادی کوئٹہ میں زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوا ہے ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں تقریبا صبح نو بجکر 50 پر زلزلے کا معمولی جھٹکا محسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ کی گہرائی تقریبا 10کلو میٹرزیر زمین رکارڈ کی گئی ہے اور زلزلہ کامرکز کوئٹہ کے قریب تھا۔ جھٹکے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔