Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ٗ عمران خان کے حق میں نعرے بازی

پیر 4 مئی 2015 21:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے ایک سو پچیس کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

این اے 125میں دھاندلی الزامات پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آنے کے بعد ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی کارکنوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان اور پارٹی کا مؤقف درست ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات