مخصوص لابی کی نیپال میں پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو کمزور کرنے کی مذموم مہم بدنیتی پر مبنی ہے ٗ ترجمان این ڈی ایم اے

پیر 4 مئی 2015 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مخصوص لابی کی نیپال میں پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو کمزور کرنے کی مذموم مہم بدنیتی پر مبنی ہے ۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے سب سے پہلے نیپالی سرزمین پر اپنے ڈاکٹروں کی ٹیم، ریسکیو کے خصوصی دستے اور امدادی سامان بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے معاملات اچھالنے کا مقصد پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے اس مہم کو حکومت نیپال کی طرف سے بھی کوئی اہمیت نہ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں نیپالی سفیر بھرت راج پودیال نے اس مسئلے سے متعلق اپنے بیان میں اس طرح کے ہر پروپیگنڈہ کی تردید کی انہوں نے کہا کہ نیپالی حکومت نے پاکستان کی مخلصانہ امدادی سرگرمیوں کا ہر فورم پر گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی منفی مہم کا مقصد پاکستان کی عوام کی طرف سے کی گئی نیک کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :