کنور دلشاد نے این اے 125 کا انتخاب کالعدم کرنا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ قرار دیدیا

عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوگیا، سعد رفیق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ٗ خصوصی گفتگو

پیر 4 مئی 2015 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے این اے 125 کا انتخاب کالعدم کرنا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہوگیا، سعد رفیق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا این اے 125 کا انتخاب کالعدم قرار دینا حکومت کیخلاف بہت بڑا فیصلہ ہے، سعد رفیق سپریم کورٹ جاسکتے ہیں، اصولی طور پر حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بار بار 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، فیصلے سے دھاندلی سے متعلق عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہورہا ہے، سعد رفیق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے

متعلقہ عنوان :