4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1183ڈالر ہو گئی

پیر 4 مئی 2015 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1183ڈالر ہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد، لاہور،ملتان، فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 46ہزار500روپے سے بڑھ کر 47ہزار700روپے ہوگئی اسی طرح 171روپے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت40ہزار 28روپے پر جا پہنچی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 660روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔

#