ڈالر کی قدر میں استحکام، روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر گھٹ گئی

پیر 4 مئی 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.76روپے اور قیمت فروخت101.80روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید102.50روپے اور قیمت فروخت102.70روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی ہوگئی جس سے یورو کی قیمت خرید 114.50روپے سے گھٹ کر 113.75روپے اور قیمت فروخت114.75روپے سے گھٹ کر 114روپے ہوگئی اسی طرح 65پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 155روپے سے کم ہوکر 154.35روپے اور قیمت فروخت155.25روپے سے کم ہوکر 154.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدروں میں 1،1پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.37روپے سے بڑھ کر 27.38روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت28.07روپے سے بڑھ کر 28.08روپے ہوگئی۔#

متعلقہ عنوان :