رانا تنویر حسین آج استنبوال میں12ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت کریں گے

پیر 4 مئی 2015 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ آج (منگل کو) استنبول میں ہونے والے بارہویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلہ 2015 ء میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جو کہ پانچ سے آٹھ مئی تک منعقد ہورہا ہے جبکہ وہ اس دورے میں اپنے ہم منصب اور ترکی کے وزیر دفاع کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے’ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تنویر حسین نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دفاعی میدان میں تعاون و شراکت دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گی۔