گورنر سندھ کا سائٹ ایریا میں فیکٹری آتشزدگی پر تشویش کا اظہار

پیر 4 مئی 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سائٹ ایریا میں فیکٹری آتشزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ریلیف اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آتشزدگی میں متعدد افراد کے جھلسنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :