آصف علی زرداری کی میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیرکی وفات پر تعزیت

پیر 4 مئی 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیرکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے جن کا انتقال پیر کے روز ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر کی وفات کی خبر سن کر سخت افسوس اور صدمہ پہنچا ہے۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :