ریسکیو 1122فائرسروس نے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا

قوم کے اُن فائرفائٹرز ہیرو زکو سلام جو اپنی زندگی داؤ پہ لگاکردوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں‘ گورنرپنجاب رانا محمد اقبال انسانی زندگیاں بچانے میں جان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بہترین فائرریسکیورز سجاد حسین‘ واجد علی اور عثمان نواز کاعزم

پیر 4 مئی 2015 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) گزشتہ روز فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا اور فائر ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب بھر میں مختلف آگاہی پروگرام اور فلیگ مارچ کیے گئے۔اس حوالے سے مرکزی تقریب گورنرہاؤ س میں منعقد ہوئی جس میں گورنرپنجاب رانا محمد اقبال نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں فائرسیفٹی کمیشن کے ممبران بشمول سیکرٹری کمیشن رافع عالم ،چیئرمین نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نواز دیگرمتعلقہ افراد ، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، وزیرہاوسنگ تنویر اسلم ملک اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنررانا محمد اقبال نے کہا کہ جا ن بچا نے کا معز ز پیشہ ہر دور میں قابل تحسین اور قابل احترام رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یو ں تو جا ن بچا نے والے ریسکیو ر ز کا ہر پیشہ اور ہر شعبہ اہم اور قا بل ستائش ہے مگر آ ج فا ئر فا ئٹر ز کے عا لمی دن کے مو قع پر ہما را محور وہ عظیم فا ئر فا ئٹر ز ہیں جو جا ن بچا نے کا کام آ گ کے پر خطر شعلو ں میں سر انجا م دیتے ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ آج کے دن میں اپنے عظیم فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں جو انگا روں کو اپنے قدمو ں میں روندتے ہو ئے مو ت کی آ غو ش سے زند گی کو بقا کی طر ف کھینچ لا تے ہیں۔ خا ص طور پر اُن فا ئر فا ئٹر ز کو جنہو ں نے اپنے فرا ئض کی انجا م دہی میں اپنی زندگی کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ان ہیروز میں ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے فائر فائٹرز شامل ہیں ۔

فا ئرریسکیورز کے عالمی دن کے مو قع پر میں اس با ت کاذکر بھی ضر و ری سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک کی فائر سروس نے عالمی سطح کا پیشہ وارانہ معیار حاصل کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔انہوں نے کہا ڈاکٹر رضوان نصیر نہ صر ف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں میں ریسکیو سروس کی توسیع کے لئے سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں والڈ سٹی اور دیگر ایسے علاقوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پنجاب تمام محکموں کو بہت جلد موٹر وے پولیس، ریسکیو 1122جیسے محکموں جیسا بنادے گی۔ یقیناََ رضوان نصیر اُن کی ٹیم بہت محنتی ہے جنہیں ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں مل کر اپنے ملک کو خوشحال پاکستان بنانا ہے۔ رانا محمداقبال نے مزید کہا کہ آگ سے حفاظت صرف ریسکیو رز کا ہی کام نہیں بلکہ آتشزدگی سے محفوظ معاشرے کی تعمیر میں تما م متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا کی بہترین فائر سروس بھی اُس وقت تک اپنا کا م سر انجا م نہیں دے سکتی جب تک کہ کمیونٹی کی سطح پر آگ سے بچانے کے اقدامات نہ کیے جائیں ۔بلند و بالا عما ر تو ں کو آگ سے بچا نے کے لیے سیفٹی کے مخصو ص اُصولوں پر عملدارآ مد ضروری ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے یہ ضروری ہے کہ ہم آگ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لیے سنجیدگی سے کام کریں تاکہ قیمتی زندگیاں اور املاک بچائی جاسکیں۔

اور اس سلسلے میں حکومت سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور جلد ہی قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے کہا کہ مزید کہا کہ آج کے دن میں اپنے عظیم فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہو ں نے اپنے فرا ئض کی انجا م دہی میں اپنی زندگی کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ان ہیروز میں ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے فائر فائٹرز شامل ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ فا ئر فا ئٹرز کے عالمی دن کے مو قع پر میں اس با ت کاذکر بھی ضر و ری سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک کی فائر سروس نے عالمی سطح کا پیشہ وارانہ معیار حاصل کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ کی فائر سروس نے بھرپور تعاون کیاہے ۔ یورپ اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں فائرٖفائٹرز ہمیشہ ہیرو تصور کئے جاتے ہیں۔

مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اب پاکستان میں بھی فائر فائٹرز اور ریسکیورز نے وہ پیشہ وارانہ کا میا بیا ں حاصل کی ہیں کہ عوام انھیں ہیروز کی طرح سیلوٹ کرتے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ اور انگلینڈکے حوالے سے میرے تجربات یہی ہیں کہ وہاں فائر فائیٹنگ کے ساتھ آگ سے بچاؤ کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے یہ ضروری ہے کہ ہم آگ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لیے سنجیدگی سے کام کریں تاکہ قیمتی زندگیاں اور املاک بچائی جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس انداز میں ڈاکٹررضوان نصیر پاکستان کے شہریوں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کررہے ہیں ، میری خواہش ہے کاش میں ایسے ریمارکس دیگرمحکموں کے بارے میں کہہ سکتا۔ اُن کاکہناتھاکہ ترقی یافتہ ممالک میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے زیرانتظام پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کام کرتاہے اور اگرکسی آتشزدگی کے دوران فائرفائٹرز کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش آتی ہے تو سب سے پہلے وہ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ افسران کو ذمہ دارٹھہراتے ہیں اور بعد میں عمارت مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

گورنرپنجاب نے مزید کہاکہ ہم دنیاکی بہترین قوم ہیں اور پاکستانیوں میں ہرمیدان میں ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر رضوان نصیرنے تمام فائر ریسکیورز کی کاوشوں اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں ان جانباز فائر ریسکیورز کی خدمات کا تہہ دل سے اعتراف کرنا چاہیے جو اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالتے ہوئے دوسروں کی زندگیوں کو بچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی کیئر کے بنیادی حق کی فراہمی کے بعد، ریسکیو 1122اب کمیونٹی کی سطح پر ایمرجنسیز کی روک تھام اور سانحات کے خطرات کو کم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ ہمیں اس دن اُن تمام فائر ریسکیورز کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے آتشزدگی کے 64ہزار سے زائد واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یا زخمی ہوئے اور جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت بے شمار انسانی زندگیوں اور 180ارب روپے سے زائد کے نقصانات کو بچایا۔

بڑھتے ہوئے حادثات کے پیشِ نظر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام صوبوں میں آتشزدگی سے بچاؤ کے لئے جدید خطوط پر استوار ایمرجنسی سروس؛ نیشنل فائرسیفٹی کوڈز کے مسودے کی تیاری، آگ سے بچاؤ اور حفاظت کے لئے قانون سازی، فائر سیفٹی کوڈز کے حوالے سے پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا، حفاظتی قوانین اور آگ سے بچاؤ کے لئے وضع کردہ قوانین پر موثر عمل درآمد پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے دن ہمیں فائر فائٹرز کی لگن ، ہمت اور ان کی قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ فائر فائٹر ایک جانباز فوجی کی طرح کام کرتا ہے وہ بھی اپنی زندگی کو لاحق خطرات جانتے ہوئے وہ شعلے بھڑکاتی آگ میں کود جاتا ہے۔جنرل اصغر نے کہا کہ ریسکیو 1122نے فائر فائٹنگ کے شعبے کو نئی نہج دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن جہاں ایک طرف ہمیں آگ کے ہولناک حادثات کی یاد دہانی کراتا ہے وہیں قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے فائر فائٹرز کی دلیرانہ خدمات کو بھی اجا گر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر شہری آباد کاری ، آگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہونے، سیفٹی کوڈز سے کوتاہی برتنے اور ناکافی سہولیات کی بدولت پاکستان میں آتشزدگی کے حادثات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی کوڈز پر موثر عملدرآمد، فائر سیفٹی الارم کی تنصیب، ہنگامی انخلاء کیلئے سیڑھیوں کی موجودگی، حفاظتی تدابیر کی باقائدہ جانچ پڑتال، اور دیگر عوامل کے ذریعے آتشزدگی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل فائر سیفٹی پالیسی کی تیاری کا آغاز پہلے ہی سے کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان بہادر فائر فائٹرز کی ہمت پر ان کو داد دینا چاہیے جو وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود معاشرہ میں اپنی خدمات بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

کامران لاشاری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اس وقت تین ادارے پاکستان آرمی، موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122پاکستان میں بہترین انداز میں پرفارم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر رضوان نصیر کو پاکستانی بہن بھائیوں کی زندگیوں کو بچانے کا ٹھیک ٹاسک سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بچے بچے کی زبان پہ ریسکیو 1122کا نام ہے۔

ہمیں اس وقت والڈ سٹی علاقوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور حکومت نے مجھے یہ فریضہ سونپا ہے۔ انہوں نے میڈیا پہ بھی زور دیا کہ عوام میں اس حوالے سے شعور اجا گر کرنے کی ضرور ت ہے۔ وزیرہاؤسنگ تنویراسلم ملک نے کہا کہ انہوں نے ہر ضلع میں عوام و خاص میں ریسکیو 1122کے بارے میں بہتر تاثرات سننے کو ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر حکومت پنجاب کی کاوشوں کو بھی سراہنے کی ضرورت ہے جس نے اس سروس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع میں پھیلایا ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بڑی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فائر سیفٹی کے حوالے سے تمام معمالات کا جائزہ لے رہی ہے اور اچھے نتائج کی توقع رکھنی چاہیے۔ اس موقع پرنیئر علی دادا نے کہا کہ وہ ڈاکٹر رضوان نصیر کو تہہ دل سے خراج تحسین سے پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادکاری بہت بڑھ رہی ہے۔

لیکن ہمیں پیچھے کی خرابی کو مدِ نظررکھتے ہوئے آگے کی بہتری بلکہ پیچھے کی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی پالیسی بنانا ہوگی۔ نیئر علی دادا نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھا م کے لئے ہمیں اپنے سلیبس میں سبق شامل کرنا چاہیے۔ صدر فائر سیفٹی ایسو سی ایشن آف پاکستان غلام محمد ناز نے کہا کہ فائر فائٹنگ قریبا تین چار ہزار سال پرانا پیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر نے بجا فرمایا ہے کہ آتشزدگی کی روک تھام کے لئے قوانین سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آخرمیں گورنرپنجاب نے خانیوال کے لیڈ فائر ریسکیور سجاد حسین ؛ حافظ آباد کے فائر ریسکیور واجد علی اور خانیوال کے فائر ریسکیور عثمان نواز کو بہترین فائرریسکیور ز کے انعام سے نوازاجبکہ بلدیہ فائرسروس کے سابق فائرفائٹرغلام محمد ناز نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔