عرس حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی نظامی ناگوری نوشہ نورجہانی ؒ کی تقریب میں حسن کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم

پیر 4 مئی 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)پاکستان ہاؤس وحیدآباد گلبہارمیں عرس حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی نظامی ناگوری نوشہ نورجہانی ؒ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان اسلامک فورم کے بانی الحاج شمیم الدین نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر الحاج شمیم الدین نے سینئر صحافی جمیل آفریدی(روزنامہ عوام)، میلادالائنس پاکستان کے بانی محمدسلیم خان قادری ترابی،چیئرمین امام نورانی ؒکونسل محمدشکیل قاسمی، محمدجمیل (روزنامہ دنیا)،شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین شیخ عبدالوحید یونس نورانی، محمود احمدقادری(روزنامہ رنگ صحافت)، حامد علی کبیری(روزنامہ جانباز)،چیئرمین پیس کمیٹی ضلع وسطی ناصر حسین خان،بزم غلامان مصطفےٰ پاکستان ٹرسٹ کے صدرصاحبزادہ محمدصادق قریشی، جماعت اہلسنّت پاکستان کے محمدشفیع راناترابی، تاجر رہنماحاجی انصاربیگ قادری، مدثرطاہر قادری، الجنّت ویلفیئرکے عبدالقادرعطاری، کمپیئرسید عمیر سمیع، تسلیم بیگ، الحاج سعید، شہزادعالم، عقیل عباسی، سلیم الدین الوری، ذاکرناصر تیلی، محمدامتیازقدوائی، شاکر حسین انصاری، پیر بخش (عیدگاہ وحیدآباد)، ندیم سیف، وقاص ایدوکیٹ، زیب ایڈوکیٹ، شعیب وکیل، حافظ ناظم رضوان عطاری، حافظ مدثر نواب، حافظ عمران برکاتی، حافظ سیدمظہر حسین عطاری، علامہ قاضی حافظ ابوعمیرعظیم اﷲ شریفی امجید، علامہ قاضی اسداﷲ مبین ترابی، نوشابہ ایڈوکیٹ، سیدبرکت علی ایڈوکیٹ، عادل یوسف زئی ایڈوکیٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگراہم شخصیات میں حسن کارکردگی ایوارڈز تقسیم کئے،تقریب میں شہر بھر سے مختلف دینی سماجی کاروباری اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔