الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ حکومتی مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے‘ امیر پٹی

پیر 4 مئی 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ NA-125میں دھاندلی کیس میں دوبارہ انتخابات کرانے کے حکم سے انتخابات میں دھاندلی کے تحریک انصاف کے مؤقف کو تقویت ملی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مشکوک ہونے کے ساتھ حکومتی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے اور سیاسی مستقبل کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کی اسی سال کے اواخر میں دوبارہ انتخابات کی پیشنگوئیاں سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے فاروق کمال ‘ اسلم خان ‘ سلیمان راجپوت ‘ یونس سایانی ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور میڈم تبسم ناز کے ہمراہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن ٹریبنل کی جانب سے پہلا فیصلہ منظر پر آتے ہیں سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ ابھی کئی اور فیصلے آنے ہیں اور اگر مزیدکچھ حلقوں کے انتخابات کالعدم قرار دیکر نئے انتخابات کے فیصلے سامنے آئے تو پھر یقینا ملک یا تو ازسر نو انتخابات کی جانب جائے گا یا پھر ملک میں فوج و عدلیہ کی نگرانی میں تمام قومی جماعتوں کے اشتراک سے قومی حکومت کی تشکیل قومی سلامتی و استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :