ذوالفقار مرزا نے جو اہم انکشاف کئیے ہیں ان کی تحقیقات کرانے کے بجائے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنا نہ صرف ناقابل مذمت ہیں بلکہ پیپلوں کی بوکھلاھٹ کا اظہار ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو

پیر 4 مئی 2015 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو اہم انکشاف کئیے ہیں ان کی تحقیقات کرانے کے بجائے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنا نہ صرف ناقابل مذمت ہیں بلکہ پیپلوں کی بوکھلاھٹ کا اظہار ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیلوں کے پاس اب انتظامیہ خصوص پولیس اور رشوت پر پالے ہوئے ہم سفروں کے سعائے اور کوئی سہارہ باقی نہیں رہا،تمام سندھ جس کو انہوں نے اپنا اڈۃ بنایا ہوا ہے اب وہ ان سے بیزار ہو چکی ہے اور ان کے خاتمے کے دن گن رہی ہے دوسری جانب کیونکہ انہیں وفاقی حکومت کی مکمل حمایت ہے اور ایم کیو ایم سے بھی بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں وہ بھی سندھ کی لوٹ مار اور ہونے والء مصائب کے سندھ کے عام کے سامنے برابر کے زمہ دار ہیں یہ صورتحال انتہائی نازک ہے اور اگر کسی فریق نے اٹھا کر باگ دوڑ نہ چنبھالی تو سندھ میں بڑی خطرناک اور انتہائی نقصان دہ صورتحال پیدا ہوسکی ہے،دوسری جانب قوم پرست رہنماء عبدالواحد آربیر کی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔