سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرسکتے ٗاسلام آباد ہائی کورٹ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو صدر کی جانب سے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی رحم کی اپیل پر فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم

پیر 4 مئی 2015 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو صدر مملکت کی جانب سے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی رحم کی اپیل پر فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے سنٹرل جیل کراچی میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر من اﷲ نے کہا کہ شفقت حسین کی عمر کا معاملہ ٹرائیل کورٹ سے سپریم کورٹ تک نہیں اٹھایا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے ، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو صدر مملکت کی جانب سے شفقت حسین کی رحم کی اپیل پر فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :