پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول، ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے 7ممالک کی تصدیق

بھارت، بنگلہ دیش، چین، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور قطر شامل ہیں،پاکستان کی خواتین ٹیم پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کررہی ہے

پیر 4 مئی 2015 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ہونیوالے مردوخواتین کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کی 7 ممالک نے تصدیق کردی ہے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 20مئی کو شروع ہونیوالے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لفٹنگ کے مردوخواتین کے مقابلوں میں شرکت کی بھارت، بنگلہ دیش، چین، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور قطر نے تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی خواتین کی ویٹ لفٹنگ کی ٹیم پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے، سیکرٹری نیشنل وومن ویٹ لفٹنگ نزہت جبیں نے کہا ہے کہ یہ بات ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ پاکستان کی خواتین اب ویٹ لفٹنگ کے میدان میں آ گئی ہیں، پہلی بار وہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں جس سے ان کے تجربے میں اضافہ ہوگا جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔