نئے پارٹنر سکولوں سے معائدہ شراکت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

پیر 4 مئی 2015 20:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے "فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"میں توسیع کے نویں مرحلہ میں ملتان سے پارٹنر شپ کے لیئے منتخب ہونے والے نجی سکول مالکان کے ساتھ معائدہ شراکت پردستخط کی تقریب ج منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

پیف ریجنل آفس ملتان میں ڈائریکٹر شفیق احمد کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں سکول مالکان نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ اس موقع پر شفیق احمد نے کہا کہ پیف کے فاس پروگرام سے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 5مئی کو خانیوال اور کوٹ ادو سے منتخب ہونے والے سکول مالکان سے معائدہ شراکت پر دستخط کیئے جائیں گے۔