وزیراعلیٰ کے حکم پر گجرات میں سیلاب متاثرہ گاؤں شادی وال اورچک سادامیں 102پولٹری یونٹس رعایتی قیمت پرتقسیم

پیر 4 مئی 2015 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) دیہی مرغبانی کے پیش نظر شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گجرات کے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہونے والے گاؤں شادی وال اورچک سادامیں 102پولٹری یونٹس رعایتی قیمت پرتقسیم کئے گئے۔ ان کی فی یونٹ منظورشدہ قیمت 1320روپے ہے جن میں400روپے حکومت پنجاب کی طرف سے اداکئے گئے ہیں۔

یہ یونٹ 5مرغیوں اور1 مرغ پرمشتمل ہے۔ ان کی عمر100-90دن اوروزن 750گرام ہے۔

(جاری ہے)

یونٹ کے ساتھ عوام کو مرغیوں کے انتظامی امورپر آگاہی دی گئی اورمفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں جبکہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے اس موقع پرادویات کی کٹ مفت تقسیم کی گئی۔ جون کے مہینے تک حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب بھرمیں 12ہزاریونٹس تقسیم کرنے کامنصوبہ ہے۔پولٹری یونٹس کے مرحلہ وار تقسیم کی نگرانی ڈاکٹرعبدالرحمٰن ڈائریکٹرپی آر آئی، ڈاکٹرممتازحسین ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرگجرات، ڈاکٹرطاہر ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر(پولٹری)گجرات، ڈاکٹرراحت علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرپولٹری لاہور، ڈاکٹرغزالہ نوازاورڈاکٹرسعدیہ یٰسین کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :