منظور احمد وٹوکی جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی لیڈر رانا شفاقت کے قتل کی سخت مذمت

پیر 4 مئی 2015 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر میاں منظورا حمد وٹو نے جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی لیڈر رانا شفاقت کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

میاں منظور احمد وٹو نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :