امت کی فلاح کا وا حد راستہ اسوہ حسنہ کا مل پیروی سے ممکن ہے ‘میاں مقصوداحمد

اسلام نے ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیتااذیت دینے کا نہیں ‘امیرجماعت اسلامی لاہور

پیر 4 مئی 2015 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہاکہ اﷲ تعالی ٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ اﷲ تعالیٰ کے احکامات اور آپ ﷺ سرکار کے بتائے ہوئے طرز زندگی پر عمل کرنے سے ہے ۔ان خیالات انہوں نے گزشتہ رو زجامع مسجد منصورہ میں شب تربیت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم قرآن پاک اور آپ ﷺ کے احکامات پر عمل کریں گے تو اﷲ تعالیٰ انشاء اﷲ اپنی رحمتیں اور برکتیں ہم پر ضرور نازل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امت کی فلاح کا واحد راستہ رسول ﷺ کی پاسداری میں ہے اﷲ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کی وساطت سے قرآن پاک کا نسخہ ہم تک پہنچا ہے جو کہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی محبت پر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور بنیادی جزوہے اسلام ہمیں اتحاد ، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے حضور ﷺ کو دنیا میں نفرتیں ختم کرنے اور دلوں کو جوڑے کے لئے بھجا گیا اور آپ ﷺ کی سیر ت مبارکہ امن کا پیغام ہے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے آج ہم عظیم پیغام کو بھلا بیٹھے ہیں دہشت گردی اور بدامنی بنی کریم ﷺ کی سیر ت اور قرآن پاک سے دوری کا نتیجہ ہے اسوہ حسنہ کی کامل پیروی سے کامیابی ممکن ہے اسلام نے ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے کادرس دیتا ہے اذیت دینے کا نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں آپ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کا نفاذ کیا جائے سرکار دوعالم ولادت ہمیں اسی بات کا درس دیتا ہے ۔