امریکہ نے گستاخانہ خاکوں کی کھلے عام نمائش لگوا کر عالمی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ‘ڈاکٹر محمد اشرف جلالی

گستاخانہ نمائش پر حملہ کرنے والے اور جام شہادت نوش کرنے والے دونوں عظیم جواں ہمارے ہیرو ہیں‘ سربراہ تحریک صراط مستقیم

پیر 4 مئی 2015 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مسلمانوں کے احتجاج کے باوجودامریکہ میں گستاخانہ نمائش کے انعقاد پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گستاخانہ خاکوں کی کھلے عام نمائش لگوا کر عالمی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ،گستاخانہ نمائش پر حملہ کرنے والے اور جام شہادت نوش کرنے والے دونوں عظیم جواں ہمارے ہیرو ہیں ۔

انہوں نے عاشق رسول ﷺ ہونے کا حق ادا کر دیاہے کاش کہ یہ سعادت میرے حصے میں آتی۔

(جاری ہے)

گستاخانہ خاکوں کی نمائش دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اوردہشت گردی کو روکنا ہرگز دہشت گردی نہیں بلکہ جہاد ہے ۔ گستاخیوں کی روک تھا م کے لیے ہم لبیک یارسول اﷲﷺ مہم شروع کر رہے ہیں جس کے دوران آزاد کشمیر سمیت ملک کے تمام صوبوں میں لبیک یارسول ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور شاہراہوں پر اور گھروں پر لبیک یارسول اﷲﷺ کے پرچم لہرائے جائیں گے ۔

۸ مئی بروز جمعۃ المبارک ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں عاشقان رسولﷺ سے نامو س رسالت پر کٹ مرنے کا حلف لیاجائے گا اورامریکہ میں جام شہادت نوش کرنے والے غازیوں کی ارواح کو ایصال ثواب کیا جائے گا لبیک یارسول اﷲ ﷺ ریلیاں نکالی جائیں گی۔